17 اپریل 2013 - 19:30
29 فروردین کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں یوم مسلح افواج کی مبارکباد پیش

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے 29فروردین (18 اپریل ) کو ایرانی فوج کی تشکیل کا دن قرار دیا ہے ۔ایران میں 29فروردین مطابق 18 اپریل کو یوم مسلح افواج کا نام دیا گیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے 29 فروردین کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں یوم مسلح افواج کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے وقت ،ملک کے دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی طاقت کو شکست دینے کی کوششوں میں لگے ہوئے تھے لیکن بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) نے بلند سوچ کا مظاہرہ کرکے 29فروردین کو یوم مسلح افواج کا نام دیا اور اس طرح ،ملک کی دفاعی طاقت محفوظ رہ کر ایران کی فوج ،متحد اورمضبوط ہوگئی۔
ایڈمیرل سیاری نے 29فروردین 1367 مطابق 18 اپریل 1988 کو ایرانی بحریہ کے جوانوں کے بڑے کارنامے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس یادگار دن میں ایرانی بحریہ کے جوانوں نے نابرابر حالات میں دشمن کا سخت مقابلہ کرکے تاریخ میں ایک اور حماسہ خلق کیا۔

.....

/169